کویت اردو نیوز 25 مارچ: عمان میں کورونا کیسوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر سلطنت میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلطنتِ عمان میں کورنا کیسوں کی بڑھتی تعداد نے ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کردی ہے۔آج بروز جمعرات سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اعلان کیا کہ سلطنت عمان میں اگلے ہفتے اتوار سے رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ اس پابندی کا اطلاق سختی سے نافذ سے کیا جائے گا جس کا مقصد کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کو کنٹرول کرنا ہے۔ سلطنت میں کرفیو اگلے ہفتے سے 8 اپریل تک کی مدت کے لئے نافذ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا نے کامبیٹ کورونا وائرس کو سپریم کمیٹی کے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ "سپریم کمیٹی نے اتوار 28 مارچ سے رات 8 بجے سے شام 5 بجے تک تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیز عوام اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی اور یہ پابندی جمعرات 8 اپریل صبح 5 بجے تک جاری رہے گی۔