کویت اردو نیوز 05 اپریل: سلطنت عمان نے نماز تراویح کے عدم قیام اور رمضان کے اجتماعات پر پابندی کے علاوہ شہریوں اور رہائشیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج 05 اپریل بروز پیر کو سلطنت عمان نے تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کے فیصلے میں توسیع کا اعلان کیا جبکہ سلطنت کے تمام گورنریٹ میں عوام اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو شام 8 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان جمعرات 8 اپریل سے رمضان المبارک کے پہلے دن تک اجازت ہو گی۔
دوسری جانب سپریم کمیٹی نے سلطنت میں کورونا وائرس کی صورتحال کی پیشرفت کے بعد اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان میں رات 9 بجے سے صبح چار بجے تک پابندی ہو گی جبکہ تمام کاروباری سرگرمیوں کے علاوہ ملک میں شہریوں اور رہائشیوں کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔
سلطنت نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مساجد میں نماز و تراویح پر مکمل پابندی کے علاوہ کسی بھی قسم کے اجتماعات، سحری و افطاری کے لئے خیمہ وغیرہ کے انعقاد کی مناہی ہو گی۔