کویت اردو نیوز 13 اپریل: الجہرا سے مھبولہ سواری لے جانے والا ٹیکسی ڈرائیور گاہک کی جانب سے کئے جانے والے تشدد کی وجہ سے مشکل میں پھنس گیا۔
تفصیلات کے مطابق الجہرا سے مھبولہ سواری لے جانے والا ٹیکسی ڈرائیور اس وقت شدید مشکل میں پھنس گیا جب ٹیکسی میں سوار مسافر شخص نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایشیائی قومیت سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے جہرا سے مھبولہ کے لئے ایک شخص کو ٹیکسی سروس فراہم کی تاہم ٹیکسی سوار نے راستے میں ڈرائیور کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے ساتھ لوٹ مار بھی کی۔ صورتحال سے پریشان متاثرہ ٹیکسی ڈرائیور جہرا گورنریٹ کے پولیس اسٹیشن رپورٹ درج کروانے گیا جہاں ڈرائیور کے بیان کے مطابق ٹیکسی سوار قومی لباس (داشہ) میں ملبوس تھا۔ ٹیکسی میں سوار شخص نے جہرا سے مھبولہ کسی نامعلوم جگہ جانے کی بات کی تھی تاہم دوران سفر ڈرائیور کو شدید زدوکوب کیا اور زبردستی لوٹ مار کی۔
ٹیکسی سوار کے خلاف زبردستی ڈکیتی اور تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متعلقہ کیس مجاز حکام کو بھیج دیا گیا تاکہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جاسکے۔