کویت اردو نیوز 28 اپریل: ڈیجیٹل سول آئی ڈی (بطاقہ) ایپلی کیشن مستقبل کی اہم ضرورت ہوگی۔ کویت موبائل آئی ڈی "ھویتی” ایپلی کیشن پر اب تک 1.650 ملین افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں جو مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے ڈیجیٹل تبدیلی کی سمت ایک مثبت قدم اٹھایا ہے اور لین دین کرنے اور "ای گورنمنٹ” میں تبدیل ہونے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اب تک کل 1.650 ملین شہریوں اور رہائشیوں کو "کویت موبائل آئی ڈی” کی جانب راغب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اتھارٹی کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ کویت موبائل آئی ڈی میں شہریوں اور رہائشیوں کی اس تعداد کو رجسٹر کرنے میں اتھارٹی کی کامیابی کابینہ کے سرکاری اداروں کو اس کی منظوری کے پابند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں آئی ہے تاکہ اصل سول ID کی موجودگی کے بغیر لین دین میں آسانی پیدا ہوسکے۔ ڈیجیٹل سول آئی ڈی عوامی اداروں کو سول انفارمیشن کے ساتھ خود بخود مربوط کرکے ان اداروں کے لین دین کرنے میں وقت کی بچت کا ذریعہ بن سکے گا۔
ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ اتھارٹی کا عمومی نقطہ نظر اور حکمت عملی مکمل طور مسقبل میں موبائل سول آئی ڈی پر انحصار کرنا ہے۔ذرائع نے مزید اشارہ کیا کہ ایپلی کیشن پر رجسٹرڈ صارف پاسپورٹ یا اصل کارڈ (بطاقہ) کی موجودگی کے بغیر خلیجی ممالک کا سفر کرسکتا ہے اور یہ ایپلی کیشن تمام صارفین کے لئے مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہوگی تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ غیر ملکی بھی بغير پاسپورٹ کے یا اصل سول آئی کے خلیجی ممالک کا سفر کرسکتے ہیں یا نہیں۔
دوسری جانب اتھارٹی نے بتایا کہ اتھارٹی رمضان کے بابرکت مہینے میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک سول آئی ڈی حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو وصول کرتا ہے جبکہ عام دنوں میں ترسیل شام 6 بجے تک جاری رہتی ہے۔