کویت اردو نیوز 03 مئی: سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر لگائی سفری پابندی کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ریاست کے باہر شہریوں کے سفر کرنے پر لگی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی شہری 17 مئی 2021 سے ریاست کے باہر سفر کرنے کے مجاز ہوں گے۔
وزارت داخلہ نے انکشاف کیا کہ جن زمروں کو سفر کرنے کی اجازت ہے وہ یہ ہیں:
- وہ شہری جنہوں نے (کوویڈ 19) ویکسین کی دو مکمل خوراکیں وصول کرلی ہیں یا جنہوں نے ایک خوراک وصول کی ہے بشرطیکہ پہلی خوراک کے بعد 14 دن گزر گئے ہوں۔
- کورونا وائرس سے بازیاب شہری بشرطیکہ انہیں وائرس سے متاثر ہوئے اور شفایاب ہوئے (6) ماہ سے بھی کم وقت ہوا ہو۔
- 18 سال سے کم عمر شہری بشرطیکہ وہ سعودی عرب کے مرکزی بینک کے ذریعہ منظور شدہ انشورنس پالیسی سفر کرنے سے پہلے پیش کریں جس میں متعلقہ حکام کے ذریعہ اعلان کردہ ہدایات کے مطابق ریاست سے باہر (کوویڈ 19) کے خطرات کا احاطہ کیا جائے۔