کویت اردو نیوز 10 مئی: عیدالفطر کے دوران قبرستانوں میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر قبرستانوں کو زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔ بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر احمد المنفوہی نے عید الفطر کے دوران زیارت کے لئے قبرستانوں کو کھولنے کے بارے میں ایک سرکلر جاری کیا ہے۔
جاری کردہ سرکلر میں احمد المنفوہی نے کہا کہ "قبرستان عید کے دوران صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک زائرین کے لئے کھلے رہیں گے تاہم ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ لازمی برقرار رکھا جائے۔عوام کو مکمل اور سخت صحت کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
سرکلر میں واضح کیا گیا کہ جنازے کی تدفین کی صورت میں جنازے کے ساتھ آنے والوں کے ساتھ اختلاط سے پرہیز کریں ، اسی طرح قبرستان کے کارکنوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ زائرین کے ساتھ اجتماع سے پرہیز کریں۔ المنفوحی نے تمام احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لانے کے عزم کے تسلسل پر زور دیا۔