کویت اردو نیوز 12 مئی: جزوی پابندی آج شام مقررہ وقت کے مطابق شروع ہو گی اور رات 1 بجے تک جاری رہے گی: میجر جنرل الصائغ
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ٹریفک اینڈ ریسکیو سیکٹر میجر جنرل جمال الصائغ نے روزنامہ الرای کو ایک خصوصی بیان میں بتایا کہ “جزوی پابندی معمول کے مطابق آج شام سات بجے شروع ہو گی جس میں بغیر اجازت کے گاڑیوں کے اخراج کو روکنے کے، صرف رات دس بجے تک چہل قدمی کی اجازت دینا شامل ہے جبکہ جمعرات کا آغاز ہوتے ہی رات 01 بجے ملک بھر سے ایک دن کے لئے جزوی پابندی کو مکمل طور ختم کر دیا جائے گا۔
الصائغ نے کہا کہ "کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے عید کے پہلے دن رات ایک بجے جزوی پابندی ختم کردی جائے گی۔ تمام چوکیاں اور سکیورٹی پوائنٹس پچھلی صورتحال پر واپس آنے کے لئے معمول کی زندگی کی طرح اپنے فرائض انجام دیں گی جو کہ سلامتی کو برقرار رکھنے اور شہریوں و رہائشیوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے ملک کی گلیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بناتی ہیں۔
الصائغ نے مزید کہا کہ "ملک میں تقریبا دو ماہ تک جاری رہنے والی جزوی پابندی کے دوران تعاون کرنے اور کورونا کی وبا کا سامنا کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے دائرہ کار میں اپنے تحفظ کو برقرار رکھنے پر ہم شہریوں اور رہائشیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔