کویت اردو نیوز 15 مئی: سعودی عرب میں ویکسین وصول کرنے والوں کو شیشہ "حقہ” پینے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (Weqaya) نے کوویڈ – 19 کے انفیکشن کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا ہے جن پر شیشہ کیفیز میں عمل در آمد کیا جائے گا۔
سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے اگلے پیر کے روز کیفیز میں موجود کارکنوں کے لئے ویکسین کی ضرورت پر زور دیا ہے اس کے علاوہ اگر اسٹیبلشمنٹ کیفیز میں غیر محفوظ کارکنان کی خدمات کے خواہاں ہے تو ان کارکنان کے PCR ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازم حاصل کریں جبکہ یہ شرط بھی عائد ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ 7 دن سے زیادہ پرانی نہ ہو۔
اتھارٹی نے یہ بھی اشارہ کیا کہ صرف ویکسین شدہ محفوظ گاہکوں کو ہی کیفیز میں داخلے کی اجازت ہے۔ بند جگہوں یا کھانے کی جگہوں پر حقہ پیش کرنے کی سختی سے ممانعت ہے اور صرف کھلی جگہوں پر ہی پیش کیا جائے گا۔
روک تھام کے پروٹوکول میں شیشہ کیفے کے اندر صارفین کے لئے دستیاب ٹیبلوں کا بندوبست اس طریقے سے کرنے پر زور دیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کیفے میں ایک ہی ہال میں مختلف میزوں کے درمیان کم از کم 3 میٹر کا فاصلہ موجود ہو جو صارفین کے درمیان ڈیڑھ میٹر جسمانی فاصلہ یقینی بناتا ہو۔
احتیاطی پروٹوکولز میں یہ احتیاط بھی شامل ہے کہ ایک حقہ صرف ایک ہی صارف استعمال کرسکتا ہے اور استعمال کے بعد اس کو ضائع کردیا جائے نیز صرف ایک شخص کے سوا اسی دن دوسرے شخص کو وہی حقہ پیش نہ کیا جائے۔ اس کے لئے بیت الخلاء اور کیش کاؤنٹرز کے فرش پر فاصلہ قائم رکھنے کی ہدایات والا اسٹیکر بھی چسپاں کیا جائے۔