کویت اردو نیوز 23 مئی: بحرین نے 24 مئی سے بھارت ، پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال سے آنے والے غیرملکیوں کا ملک میں داخلہ معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحرین نیوز کی سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ بحرین 24 مئی سے شروع ہونے والی "ریڈ لسٹ” میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے کو معطل کردے گا جس میں ہندوستان ، پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معطلی میں شہریوں اور بحرین کا جائز رہائشی ویزا (اقامہ) رکھنے والے افراد شامل نہیں ہیں تاہم انہیں طیارے میں سوار ہونے سے قبل ایک منظور شدہ پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا اور بحرین پہنچنے کے بعد دس دن کا قرنطین کرنا ہوگا۔ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ ” ویکسین یا غیر ویکسین شدہ ایسے مسافر جو ریڈ لسٹ ممالک میں شامل نہیں کو لازمی طور پر دس دن کی مدت کے لئے اپنے گھروں یا قرنطین کے لئے مقرر کردہ مقامات پر احتیاطی قرنطین کا اطلاق کرنا ہوگا جبکہ طیارے میں سوار ہونے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کامنفی سرٹیفکیٹ (پی سی آر) جوکہ طے شدہ ضروریات کے مطابق منظور ہونا چاہئے پیش کرنا ہو گا نیز بحرین آمد پر دوبارہ ٹیسٹ کئے جانےکے بعد 10 دن کا قرنطین لازم ہو گا۔