کویت اردو نیوز 25 مئی: کویت کا جائز رہائشی اقامہ رکھنے والے ویکسین شدہ غیرملکیوں کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے: ممبران پارلیمنٹ
تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے والوں اور ملک میں داخلے کے سلسلے میں شہریوں اور غیرملکیوں کے مابین مساوات ظاہر کرنے پر پارلیمنٹ کے بڑھتے ہوئے مطالبات پر مطالعہ کے لئے غور کیا جارہا ہے خاص طور پر قواعد و ضوابط کے تحت کچھ ممالک سے کورونا ویکسین لگائے جانے والے غیرملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی ختم کرنا شامل ہے۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ یہ قواعد و ضوابط شہریوں کے طریقہ کار کی طرح ہی ہوں گے ل جبکہ فرق صرف اتنا ہوگا کہ کویت میں منظور شدہ 04 ویکسینوں (دو خوراکیں آکسفورڈ یا فائزر یا موڈرینا اور ایک خوراک جانسن اینڈ جانسن) میں سے کوئی بھی ایک ویکسین مکمل کورس کے ساتھ لگوائی جا چکی ہو۔ کسی تیسرے ملک (ٹرانزٹ) کی ضرورت کے بارے میں ذرائع نے اشارہ کیا کہ ریڈ لسٹ ممالک کے علاوہ صرف انہی افراد کو کویت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کویت کی جانب سے منظور شدہ 04 ویکسین کے ذریعہ اپنی ویکسی نیشن کا طریقہ کار مکمل کرلیا ہو جس کے لئے وہ ٹرانزٹ ملک میں 14 دن کے قرنطین کے پابند نہیں ہوں گے۔
کابینہ نے سرکاری مواصلات سنٹر کو وزارت صحت کے ساتھ ہم آہنگی میں ہفتہ وار بنیاد پر کورونا وائرس سے متاثرہ ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس فہرست میں بھارت کے ساتھ ساتھ ان ممالک کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے جن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا پھیلاؤ ابھی بھی زیادہ ہے۔
غیر ملکی رہائشیوں پر بالواسطہ سفری پابندی کے خاتمے کے مطالبات میں اضافہ ہوا کیونکہ انہیں صرف کویت سے روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ہے خاص طور پر مسافروں کے معاملے میں طے پائے جانے والے صحت کےسخت طریقہ کار اور طے شدہ شرائط کی روشنی جس میں ویکسین کے ساتھ ساتھ منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج بھی شامل ہیں۔ غیرملکیوں کے داخلے کی اجازت کے امکان کے لئے متوقع تاریخ کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے ماہ کی ابتدائی تاریخوں کی جانب اشارے مل رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ "ملک میں ویکسی نیشن کی شرح میں تیزی سے اضافے کے ساتھ وابستہ امراض میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔