کویت اردو نیوز 25 مئی: اگلے ہفتے منگل سے محکمہ جنرل ٹریفک کا ٹیکنیکل انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ تمام پرائیویٹ گاڑیوں کے تکنیکی معائنے کے لئے فیس وصول کرنا شروع کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق کویت جنرل ٹریفک کا ٹیکنیکل انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ تمام پرائیویٹ گاڑیوں کے تکنیکی معائنے کے لئے 01 جون بروز منگل سے فیس وصول کرنا شروع کردے گا جس کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کے معائنے کے لئے 2 دینار فیس وصول کی جائے گی جبکہ ٹرکوں، بیرون ممالک سے ایکسپورٹ کی جانے والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں، ٹرکوں اور ٹریلرز کے بیرونی تکنیکی معائنے کے لئے 10 دینار سے 30 دینار تک فیس وصول کی جائے گی۔ اس تناظر میں محکمہ ٹریفک نے ایک فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس معاملے کو انجام دینے سے قبل اسٹمپ مشینوں میں مناسب ڈاک ٹکٹ موجود ہوں اور صرف متعلقہ ملازمین کو ہی اسٹمپ مشینوں سے ٹکٹیں وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔