کویت اردو نیوز 29 مئی: کویت کے نئے ائیرپورٹ کے لئے المقوع روڈ کی تعمیر کے ٹینڈر کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے نئی مسافر عمارت کی سروس کے لئے تعمیر کی جانے والی المقوع روڈ کے ٹینڈر کی آخری تاریخ 8 جون 2022 دے دی گئی ہے۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بنائی جانے والی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی مشاورتی دفتر اور مقامی افراد کو داخلی راستے پر ڈیزائن کا کام انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت ورکس کے باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت کی جانب سے المقوع پر کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی مسافر عمارت کی سروس کے لئے سڑکوں اور چوراہوں کے قیام ، تکمیل ، ترقی اور بحالی کے لئے تجویز کردہ عوامی ٹینڈر کی آخری تاریخ 8 جون 2022 دی گئی ہے۔
ٹینڈر کے ضمیمہ نمبر 3 کے مطابق کویت ملک کی بندرگاہوں ، ہوائی اڈوں اور روڈ نیٹ ورک کو جدید سے جدید تر بنانے کے لئے جاری پالیسی کے مطابق کام کررہی ہے تاکہ مجموعی طور پر خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے کو بہتر بنایا جاسکے اس کے علاوہ موجودہ اور مستقبل میں ملک کے ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔ پبلک ورکس نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے "بلڈنگ 2” میں نئی مسافر عمارت کی تعمیر ، تکمیل ، فرنشننگ اور دیکھ بھال کے لئے ٹینڈر کاموں پر عمل درآمد کرنا شروع کردیا ہے لہٰذا پبلک اتھارٹی برائے روڈز اور لینڈ ٹرانسپورٹ نے اس ٹینڈر کو لانچ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سنٹرل ایجنسی قانون کے پہلے آرٹیکل نمبر 15 اور سنٹرل ایجنسی قانون نمبر 49 کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل نمبر 28 کے مطابق یہ ٹینڈر دو تکنیکی اور مالی حیثیت کو پیش کرتا ہے۔ ٹینڈر منصوبے کے بارے میں ذرائع نے اطلاع دی کہ کویتی ہائی وے نیٹ ورک سے نئی مسافر عمارت کو جوڑنے کے لئے ایک نئی سڑک تیار کی جائے گی لہذا وزارت ورکس نے ایک اور مقامی کانٹریکٹر کے تعاون سے عالمی مشاورتی دفتر تفویض کیا ہے تاکہ اس منصوبے کے لئے ڈیزائن کا کام انجام دیا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی دفتر نے منصوبے کے مقاصد کی جامع معلومات حاصل کرنے اور نئی مسافر عمارت کو ہائی وے نیٹ ورک سے جوڑنے کے لئے بہترین ڈیزائن اور معلومات حاصل کیں اور مختلف اعداد و شمار کا تجزیہ بھی کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کنسلٹنٹ کے کام کے نتیجے میں متعدد مختلف متبادل تجاویز پیش کی گئیں اور ایک بہتر ڈیزائن کی بدولت جس سے ٹریفک کی روانی اور مسافروں کی عمارت تک رسائی میں آسانی پیدا ہوگی کے لئے بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔