کویت اردو نیوز 01 جون: کویت میں گزشتہ پیر کے روز پبلک پارکس اور گارڈنز عوام کے لئے کھول دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے زرعی امور اور مچھلی کے وسائل (PAAAFR) نے اتوار کو اعلان کیا کہ عوامی باغات پیر کی صبح 8 بجے سے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے تک دوبارہ عوام کے لئے کھولے جارہے ہیں۔ تمام گورنریٹس میں عوامی باغات کو دوبارہ کھولنے کے لئے وزیر مملکت برائے بلدیات امور اور وزیر مملکت برائے رہائش و تعمیراتی ترقی شاعی الشاعی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل زراعت کے شعبے کے پی اے اے ایف آر انجینئر علی الفارسی کی جانب سے دی گئیں ہدایات کی بنیاد پر دیئے گئے تھے۔
علی الفارسی نے کہا کہ اس طرح کا اقدام تعلیمی سال کے اختتام کے بعد فیملیز اور بچوں کے لئے تفریح کو فروغ دینے کے لئے اٹھایا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل عوام کے لئے لازمی شرط ہے۔