کویت اردو نیوز 07 جون: آسٹرازینیکا-آکسفورڈ ویکسین کی دوسری خوراک کا انتظار کرنے والے افراد کی ویکسی نیشن جلد مکمل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹرازینیکا آکسفورڈ ویکسین کی کھیپ اگلے دس دنوں میں حاصل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد آسٹرازینیکا-آکسفورڈ کی دوسری خوراک کا انتظار کرنے والے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل جلد مکمل کردیا جائے گا۔ وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے انکشاف کیا کہ آسٹرازینیکا-آکسفورڈ ویکسین کی دوسری خوراک کا انتظار کرنے والے ہر شخص کو 10 دن کے اندر متوقع کھیپ ملنے کے بعد ویکسین کی دوسری خوراک دے دی جائے گی جبکہ ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے کے لئے 30 مراکز آپریٹ کئے جائیں گے۔
وزیر نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں موجودہ صحت کی صورتحال کی نمایاں پیشرفتوں اور اگلے مرحلے میں ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں تازہ ترین کوششوں کے بارے میں مکمل طور وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹرازینیکا-آکسفورڈ ویکسین کی تاخیر سے آمد نے نہ صرف کویت بلکہ تمام خلیجی ممالک کو نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے اعلان کیا کہ کویت نے "موڈرنا” اور "جانسن اینڈ جانسن” ویکسینیں درآمد کرنے کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔