کویت اردو نیوز 10 جون: پچھلے پانچ ماہ کے دوران کویت نے 7000 تارکین وطن جلا وطن کر دئیے۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ میں فوجداری تحفظ کے شعبے سے وابستہ ڈرگ کنٹرول جنرل ڈیپارٹمنٹ نے 2021 کے آغاز سے لے کر گذشتہ مئی کے آخر تک تقریباً 450 تارکین وطن کو جلاوطنی جیل بھیجا گیا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان تارکین وطن کو منشیات اور دیگر غیر قانونی معاملات کے سبب ملک بدر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اسی عرصے میں مختلف مقدمات میں ملوث 7000 تارکین وطن کو بھی ملک بدر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیپوٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین عرب اور ایشیئن قومیتوں کے افراد کو انڈر سیکریٹری کے دستخط شدہ سرکاری خطوط کے مطابق عوام کے مفاد میں ملک بدر کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلاوطن افراد میں سے بیشتر کو منشیات کی بہت کم مقدار یعنی ایک یا دو گرام یا نفسیاتی مادے کی آدھی یا ایک گولی رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے بہت سے تارکین وطن کو بری کیا جاسکتا ہے اور پھر انہیں رہا کیا جاسکتا ہے لہٰذا عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ان کا ملک بدر کرنا ہی بہترین آپشن ہے۔