کویت اردو نیوز 11 جون: 1709 نئے کورونا کیس اور 4 اموات، گذشتہ روز کویت میں کورونا کے انفیکشنز کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کویت میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے 1،709 کیس ریکارڈ کئے گئے جس سے ملک میں درج کیسوں کی کل تعداد 323،357 جبکہ 4 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1،810 ہوگئی۔ گزشتہ مارچ کی 4 تاریخ کے بعد یہ کورونا کیسوں کی دوسری سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی تعداد ہے۔ پہلے ریکارڈ میں مریضوں کی تعداد 1،716 تھی اور وزارت صحت کے سرکاری ترجمان
ڈاکٹر عبد اللہ السناد نے اعلان کیا ہے کہ صحت یابی کے 1،316 معاملات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 306،232 ہوگئی ہے یہ بتاتے ہوئے کہ مجموعی طور پر متاثر ہونے والوں میں سے شفایابی کے کیسوں کی شرح 94.70 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی دیکھ بھال حاصل کرنے والوں کی تعداد 160 تھی جبکہ تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد جو ابھی بھی ضروری طبی دیکھ بھال حاصل کر رہی ہے 15،315 تک پہنچ چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران کئے گئے سویب ٹیسٹوں کی تعداد 12،669 تھی جس کے بعد مجموعی طور پر ٹیسٹوں کی تعداد 2717599 پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان سویب ٹیسٹوں کے نتیجے میں متاثرین کی شرح 13.49 فیصد ہے۔ ذرائع نے احتیاطی اقدامات اٹھانا جاری رکھنے ، ایک دوسرے سے رابطے سے گریز کرنے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔