کویت اردو نیوز21 جون: قطر فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے شائقین کو کوویڈ 19 ویکسین کی ایک میلن خوراکیں مہیا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق قطری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ الثانوی نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ قطر کوویڈ 19 کے خلاف 10 لاکھ ویکسینز فراہم کرنے کے لئے ایک کمپنی سے مزاکرات کر رہا ہے تاکہ آنے والے شائقین کو حفاظتی ویکسین دی جائیں۔ شیخ خالد نے مقامی پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر آنے والے افراد کو ویکسین دینے کا بنیادی مقصد شہریوں اور رہائشیوں کی صحت عامہ کا تحفظ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "اس کے باوجود کہ وائرس دنیا میں پھیل چکا ہے قطر کی طرف سے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے تیاریاں ممتاز اور تیز رفتاری سے چل رہی ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ
قطر ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے ان میں سب سے اہم ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا بنیادی ڈھانچہ اور اسٹیڈیم کے علاوہ رہائش اور صحت کی دیکھ بھال سمیت متعدد خدمات شامل ہیں جن پر بہترین رفتار سے کام کیا جارہا ہے جبکہ ان میں سے کچھ مکمل ہوچکے ہیں۔
قطری عہدیدار نے کہا کہ 2021 عرب کپ اگلے دسمبر میں ورلڈ کپ (قطر 2022) کے آغاز سے ایک سال قبل بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی میں قطر کی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گا اور ملک میں انفراسٹرکچر اور ورلڈ کپ کی سہولیات کی کارکردگی اور تیاری کی بھی عکاسی کرے گا۔ ورلڈ کپ میں عوامی شرکت کے بارے میں شیخ خالد نے کہا کہ جب ورلڈ کپ آئے گا تو دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنے شہریوں کو حفاظتی ویکسین دے دی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ
اس بات کا امکان موجود ہے کہ کچھ ممالک اپنے تمام شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دے سکیں گے تاہم قطر وائرس کے خلاف مکمل ویکسی نیشن موصول کیے بغیر شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دے گا۔