کویت اردو نیوز 24 جون: عیدالاضحٰی سے پہلے ہی جانوروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحٰی کے بابرکت مہینے سے ایک ماہ قبل قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بڑھ گئیں یہاں تک کہ قربانی کی شرائط کو پورا کرنے والے مقامی النعیمی کی قیمت 150 دینار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایرانی شیفالی بھیڑوں کی قیمت 100 دینار تک پہنچ چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کا سبب کویت میں بھیڑوں کی تعداد میں کمی اور پبلک اتھارٹی برائے زراعت و ماہی گیری کی دلچسپی نہ ہونا بتایا ہے۔ بھیڑ فروخت کرنے والے ابو داؤد نے روزنامہ الرای کو بتایا کہ
قربانیوں کی قیمتیں اس سال پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ کویت میں روزمرہ کے لئے گوشت کی مانگ کے مطالبہ کے علاوہ سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ زراعت کے لئے اتھارٹی اس ضمن میں لگائے جانے والی پالیسی تبدیل کرے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ بھیڑ پالنے کے لئے مختص شدہ فیصد کے باوجود مالکان کی عدم تعمیل کی وجہ زراعت اتھارٹی کی نگرانی میں کمی ہے جس نے ملک کو مویشیوں سے تقریبا خالی کردیا ہے جس سے قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ اس کے برعکس بھیڑ فروخت کرنے والے ابوبدر نے تصدیق کی کہ درآمد سے عیدالاضحٰی کے قریب بڑھتی قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ایرانی ، سعودی ، شام ، اردنی اور صومالی بھیڑیں ان تمام ممالک سے دستیاب ہے تاہم وہ مختلف سائز میں مختلف قیمت پر ہیں لیکن قربانی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔
ابوبدر نے وضاحت کی کہ شہریوں اور رہائشیوں کی قوت خرید بہت بڑی ہے اور وہ اچھا گوشت تناول کرنا چاہتے ہیں ان کا معیار زندگی بہت اچھا ہے لہٰذا قیمتیں کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہوں شہری خریدنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ بھیڑوں کے بیوپاری الشماری نے بتایا کہ "زراعت” نے پچھلے سالوں میں بھیڑوں کو پالنے کے لئے تقریبا 6000 بھیڑیں تقسیم کیں تھیں اور اس کی ایک شرط یہ تھی کہ ایک جاکور میں بھیڑوں کی تعداد 50 بھیڑوں سے کم نہیں ہونی چاہئے اس حساب سے کل تعداد کم از کم 3 ہزار بھیڑیں دستیاب ہونی چاہئیں جبکہ حقیقت میں یہ موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لئے بھیڑ بکری خریدنے کے لئے تاجروں کا مقابلہ قربانی کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جس کی بڑی وجہ وزارت تجارت کی نگرانی میں کمی ہے اور جانوروں کی قیمتوں میں کمی عید کے دوسرے دن کے بعد تک کم نہیں ہوگی۔