کویت اردو نیوز 25 جون: 3 سالوں میں کویت نے 9 تیل کے کنویں اور 8 تیل کے بڑے ذخائر دریافت کئے۔
تفصیلات کے مطابق 2018 کے بعد سے کویت نے مارچ 2021 میں تیل کے نو کنویں اور تیل کے 8 بڑے ذخائر دریافت کر لئے ہیں جبکہ دو کنویں پہلے ہی رواں سال مارچ 2021 میں اثاثہ انتظامیہ کے شعبے میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔ روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2019/2020 کے دوران 6 نئے کنویں دریافت کئے گئے جن میں یبیت فیلڈ میں المناقیش ، الروضاطین فیلڈ میں ہیت کا ذخیرہ ، کہلولہ فیلڈ میں المرات ، المرات قاشعنیہ ، ہوما میں المرات اور کبد کے میدان میں نجمہ سرغیلو کے کنویں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جب تیل کا کوئی نیا ذخیرہ دریافت ہوتا ہے تو پیداواری مرحلے تک پہنچنے کے لیے اسے کئی مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ ارضیاتی مطالعات کے ذریعہ ممکنہ تیل کے مقام کا تعین کرنے کے مرحلے سے شروع ہوتا ہے اور پھر ہی آگے بڑھتا ہے۔ پیداواری مرحلے سے قبل اسے ڈویلپمنٹ فیلڈ کے شعبے کے حوالے کیا جاتا ہے اور پھر پیداوار کو مطلوبہ زیادہ سے زیادہ شرحوں پر شروع کیا جاتا ہے۔