کویت اردو نیوز 25 جون: تجارتی مراکز کی انتظامیہ پر ویکسین سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں 5000 دینار کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کل اتوار کے روز حکام نے ’’ My Identity‘‘ اور ’’ Immune ‘‘ ایپلی کیشنز کے ذریعے مالز ، جیمز اور ہیئر ڈریسنگ صالون میں داخلے کے لئے زائرین کے ویکسین سرٹیفکیٹ کی جانچ کی گئی تاکہ وزراء کونسل کے فیصلے کے نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے۔ ویکسین وصول کرنے والوں کے لئے داخلے کے انتظام کے عمل میں مالز ، ریستوراں ، کیفے ، ہیلتھ کلبس اور ہیئر ڈریسنگ سیلون شامل ہیں۔ کویت بلدیہ کی ٹیمیں اتوار کے روز مختلف گورنریٹ میں دکانوں ، مالز ، کافی شاپس اور جمز کا معائنہ کرتی رہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف کوویڈ 19 کی ویکسین لینے والے افراد ہی تجارتی مراکز میں داخل ہوسکیں بصورتِ دیگر متعلقہ سہولیات پر 5 ہزار دینار (16،500 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ سروسس کے شعبہ فالو اپ کے ڈائریکٹر سعد الشعبہ نے بتایا کہ
ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ صرف ویکسین شدہ افراد شاپنگ مالز ، ریستوراں ، صالون اور کافی شاپس میں داخل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراکز کے مالک حکومت کے فیصلے پر عمل پیرا ہیں جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ الشعبہ نے کہا کہ بلدیہ نے فیصلے پر عمل درآمد سے قبل ایک مہم چلائی ہے لہٰذا ٹیمیں فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھائیں گی۔
بلدیہ الجھراء میں خلاف ورزیوں کے ڈائریکٹر سلیمان الغیس نے بتایا کہ الجھرا میں ٹیمیں پولیس کے ساتھ تھیں تاکہ حکومتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔ سلیمان الغیس نے شاپنگ مالز انتظامیہ کو سراہا جو یہ یقینی بنارہے تھے کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو داخل ہونے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تجارتی مراکز میں غیر ویکسین شدہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جاتی ہے تو مراکز کی انتظامیہ پر 5000 دینار (16،500 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد ہوگا جب تک کہ اگر انتظامیہ یہ ثابت نہ کردے کہ وزیٹر نے خود پابندی کی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔