کویت اردو نیوز 02 جولائی: کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے غیرملکیوں کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جہاں وزراء کونسل کی جانب سے یکم اگست سے کویت میں منظور شدہ ویکسینوں کے ذریعے ویکسین لگوانے والے غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں وہی سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جو غیر منظور شدہ ویکسین موصول کر چکے ہیں یا جن کو منظور شدہ ویکسین کی صرف ایک خوراک موصول ہوئی ہے۔ کابینہ نے منظور شدہ ویکسینوں کی وضاحت کی ہے جو فائزر ، آسٹرازینیکا ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ہیں۔ جو غیرملکی پہلی تین ویکسینوں میں سے کسی ایک کی بھی دو خوراکیں یا جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک وصول کر چکے ہیں صرف انہیں کویت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ اس کے برعکس کویتی شہری ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب 15 سال سے کم عمر غیرملکی بچے اگر
یکم اگست سے قبل حفاظتی ویکسین وصول کئے بغیر کویت سے باہر سفر کرتے ہیں تو ان کے سفر کرنے سے پہلے ضروری انتظامات کرنا لازم ہے جب تک وہ منظور شدہ ویکسین نہیں لیتے ہیں۔ کویت میں 12 سے 15 سال عمر کے درمیان بچوں کے داخلے پر پابندی ہوگی جب تک کہ وہ بھی منظور شدہ ویکسین نہ لے لیں فی الحال بچوں کے ویکسین شدہ ہونے یا نہ ہونے کا مطالعہ ابھی جاری ہے اور امکانات ہیں کہ انہیں اس فیصلے سے خارج کر دیا جائے گا۔