کویت اردو نیوز 03 جولائی: غیر ویکسین شدہ افراد کا ڈیلٹا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے: سربراہ ایڈوائزری کمیٹی
تفصیلات کے مطابق ڈیلٹا کورونا وائرس نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور یہ ذیادہ تر ان افراد کو اپنا شکار بنا رہا ہے جنہوں نے اب تک کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لئے ویکسین وصول نہیں کی ہے۔ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے سپریم ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد الجاراللہ نے کہا کہ "ڈیلٹا” وائرس ان لوگوں کو متاثر کررہا ہے جو کورونا سے بچنے کے لئے ویکسین نہیں لے رہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ غیر کویتیوں میں وائرس سے متاثرین کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
زہریلی ہواؤں اور ڈیلٹا لہر کے سبب معاشرے میں آبادی کی نوعیت کے مطابق انفیکشن کی اوسط شرح نمو بڑھتی ہی جارہی ہے جن میں غیر ملکی متاثرین زیادہ ہیں جبکہ جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ انفیکشن پھیل رہا ہے۔