کویت اردو نیوز 06 جولائی: امیر الکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے عوام کو اپنے کامیاب طبی معائنے کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے دوران امیری دیوان نے اعلان کیا کہ نائب امیر ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو امیر الکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے فون کال موصول ہوئی۔ ٹیلیفونک بات چیت کے دوران امیرالکویت نے اپنے بھائیوں ،اعلیٰ شیخوں ، حکومت و قومی اسمبلی کے ممبران اور وطن عزیز کے معزز شہریوں اور رہائشیوں کو مبارکباد پیش کی۔ امیر الکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے معمول کے طبی معائنے کی پیشرفت کی یقین دہانی کروائی جو کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا گیا۔ نائب امیر ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیلیفونک کال پر اپنی اچھی صحت کی خوشخبری سنائی جس سے شہریوں اور کویت میں مقیم رہائشیوں کے
دل خوش ہوگئے ہیں جبکہ پوری عوام امیرالکویت کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کے لئے دعاگو ہے۔ امیرالکویت کی حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور امیر الکویت وطنِ عزیز کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ یاد رہے کہ امیر کویت کچھ روز قبل ذاتی دورے پر اپنے معمول کے طبی معائنے کے لئے جرمنی روانہ ہوئے تھے جہاں ان کے معائنے کے مثبت نتائج کی تصدیق کی گئی ہے۔