کویت اردو نیوز 09 جولائی: اگر ملک میں کرونا کیسوں کی صورتحال یونہی رہی تو تارکینِ وطن کی ملک میں واپسی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یکم اگست کو بیرونِ ملک پھنسے تارکینِ وطن کی واپسی کے فیصلے پر ایک بار غور کیا جائے گا۔ اگر وائرس کی صورتحال بدستور خراب ہوتی رہی تو ممکنہ طور پر نئے فیصلے لئے جائیں گے تاکہ صحت کی تشویشناک صورتحال کا مقابلہ کیا جائے۔ ملک میں کورونا وائرس متاثرین اور اموات میں غیرمعمولی ریکارڈ نے کورونا وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں وائرس کی صورتحال میں ہونے والی پیشرفتوں پر تبادلہ خیال کرنے اور وزراء کی کونسل کو اس بارے میں سفارشات پیش کرنے کے سلسلے نہایت اہمیت کا حامل بنادیا ہے۔ اجلاس میں صحت سے متعلق ضروریات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نئے فیصلے سامنے آسکتے ہیں۔ اعلی سطح کے سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ
صحت کے حکام روزانہ کی بنیاد پر ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ ملک میں پہنچنے والی مقدار کو معلوم کیا جاسکے اور ویکسین لگانے کی رفتار کو تیز تر کیا جا سکے اور معاشرتی قوت مدافعت کو حاصل کیا جا سکے۔ یکم اگست سے تارکینِ وطن کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے میں تبدیلی کے امکان کے بارے میں ذرائع نے تصدیق کی کہ
فی الحال اس فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا ہے کیونکہ اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کے لئے ابھی کافی وقت ہے تاہم اگر ملک میں صحت کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ شامل ہوسکتا ہے۔