کویت اردو نیوز : درحقیقت تربوز کے بیج کھانا صحت کے لیے نقصان دہ نہیں بلکہ فائدہ مند ہے۔
یہ بیج صحت مند چکنائی اور فیٹی ایسڈ کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کیمطابق تربوز میں موجود چکنائی دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم کرتی ہے۔
تربوز کے بیج بھی زنک کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔یہ غذائیت مدافعتی نظام کے لیے اہم ہے جبکہ جسم کے اعصابی اور نظام ہاضمہ کے افعال کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
تربوز کے بیجوں میں میگنیشیم جیسے مفید غذائی اجزا زیادہ ہوتے ہیں۔ 4 گرام بیج جسم کو 21 ملی گرام میگنیشیم فراہم کرتے ہیں جو کہ روزانہ کی ضرورت کا تقریباً 5 فی صد ہے۔میگنیشیم ہمارے جسم کے میٹابولک افعال کے لیے ضروری ہے اور اعصاب اور پٹھوں کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام، دل ، ہڈیوں کی صحت کیلیے بھی اہم ہے۔
تربوز کے بیجوں میں آئرن بھی زیادہ ہوتا ہے جو کہ صحت مند ہیموگلوبن کے لیے اہم غذائیت ہے۔ ہیموگلوبن جسم کے ہر حصے میں آکسیجن پہنچاتا ہے جبکہ جسم کی غذائی کیلوریز کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد کرتا ہے۔