کویت اردو نیوز 27 ستمبر: لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (LMIS) نے رپورٹ جاری کردی، کئی قومیتوں کے کارکنان نے لیبر مارکیٹ چھوڑ دی۔
لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (LMIS) کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی میں لیبر مارکیٹ چھوڑنے والوں میں بھارتی کمیونٹی سب سے زیادہ ہے کیونکہ مزدوروں کی کل تعداد کم ہو کر 67،809 رہ گئی ہے جن میں 17،398 گھریلو ملازمین بھی شامل ہیں۔ روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق لیبر مارکیٹ چھوڑنے والی قومیتوں میں بھارتیوں کی شرح کل 21،341 کارکنان کے ساتھ سب سے زیادہ ہے اس کے بعد مصری شہری 11،135 کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پھر بنگلہ دیشی 6،136 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ( نجی شعبے سے) اخراج کی شرح میں
شامل ہیں۔ لیبر مارکیٹ میں مارچ کے آخر تک مزدوروں کی کل تعداد 1،536،033 غیر ملکیوں تک پہنچ گئی جبکہ 411،464 شہریوں کے مقابلے میں نجی اور سرکاری شعبوں میں تقسیم کیا گیا۔ جہاں تک گھریلو لیبر سیکٹر کی بات ہے مارچ تک تارکین وطن کی کل تعداد 651،265 تھی جو کہ گزشتہ سال کے آخر میں ریکارڈ کیے گئے لیبر مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مقابلے میں 17،398 کی کمی کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر سے نکلنے والوں کی قومیت کے لحاظ سے تعداد:
- بھارتی 21،341
- مصری 11،135
- بنگلہ دیشی 6،136
- پاکستانی 1،250
- فلپائنی 1،953
- شامی – 253
- نیپالی 4،185
- اردن 236
- ایرانی 210
- دیگر قومیتیں 4،268
ملک چھوڑنے والے گھریلو ملازمین کی تعداد:
- بھارتی 10،169
- فلپائنی 2،543
- بنگلہ دیشی 773
- ایتھوپین 177
- نیپالی 664
- انڈونیشین 22
- بینن 253
- آئیوری کوسٹ 249
- پاکستانی 17
- دیگر قومیتیں 431