کویت سٹی 15 جولائی: روزنامہ الراي کی رپورٹ کے مطابق نماز عید کو صرف مساجد تک محدود رکھنے کے امکانات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اوقاف و اسلامی امور عید کی نماز کو کھلے میدانوں میں ادا کرنے سے روکنے اور صرف مساجد تک محدود رکھنے کی تجویز کا مطالعہ کررہی ہے۔
وزارت اوقاف کے ایک سرکاری ذرائع نے روزنامہ "الراي” کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ "اس وقت وزارت کھلی جگہوں میں عید الاضحٰی کی نماز پڑھنے کی روک تھام کا مطالعہ کررہی ہے بشرطیکہ نمازی یونیورسٹیوں کی مساجد تک محدود رہیں تاکہ نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور وزارت صحت کے وضع کردہ صحت اور احتیاطی تقاضوں کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ "
یہ خبر بھی پڑھیں: قطر ائیر ویز نے پاکستان کے لئے پروازیں بحال کر دیں
دوسری جانب سعودی حکام نے پہلی بار عید کی نماز کو کھلی جگہوں پر نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کورونا وائرس سے بچنے والے حفاظتی اقدامات کے مطابق نماز کے لئے تیار مساجد سے مطمئن ہیں۔
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم!
امید آپ خیرو عافیت سے ہوں گے