کویت اردو نیوز 25 جولائی: دبئی کی قومی ایئر لائن "امارات” نے چار ممالک کے لئے اپنی پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل کردیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کی پرچم بردار ایئر لائن "Emirates” نے بھارت ، پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے آنے والی پروازوں کو فی الوقت 28 جولائی تک معطل کردیا ہے۔ ایئر لائن ذرائع نے واضح کہ وہ مسافر جو گذشتہ 14 دنوں کے دوران کسی دوسرے مقام سے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کے لئے امارات ائیرلائن کی سفری خدمات حاصل کر رہے تھے ان مسافروں کو بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ ٹویٹر پر صارفین کی انکوائریوں کا جواب دیتے ہوئے ایئر لائن کے معاون عملے نے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ سفر کی تازہ کاریوں سے باخبر رہیں کیونکہ صورتحال ‘کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتی ہے’۔ امارات کے ذرائع نے بتایا کہ
متحدہ عرب امارات کے شہری ، متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے ممبران جو کوویڈ 19 کے تازہ ترین پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں اس فیصلے سے مستثنیٰ ہیں اور انہیں سفر کے لئے قبول کیا جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (GCAA) نے پروازوں کی معطلی کے بعد ان کی بحالی کے لئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔