کویت اردو نیوز 28 جولائی: غیرملکیوں کی ملک واپسی سے قبل ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ نے یکم اگست اتوار سے تارکین وطن کے لئے کویت واپسی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے اور اعلان کردہ شرائط کے مطابق غیرملکی کویت واپس آسکتے ہیں تاہم غیرملکیوں کی آمد پر صورتِحال کے مطابق نئی پروازیں شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جس سے ٹریول ایجنسیوں میں ہجوم کا منظر ہے اور ہوائی ٹکٹوں کے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہوائی اڈے کی آپریٹنگ گنجائش کو بڑھانے کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جو کہ ہر دن 5،000 مسافروں کی آمد پر مقرر ہے۔ ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ
آنے والی پروازوں کی گنجائش زیادہ سے زیادہ اجازت کی حد تک پہنچ چکی ہے اور اس وجہ سے نئی پروازوں کو چلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ وزراء کونسل نے آخری اجلاس میں مراکش اور مالدیپ کے لئے پروازوں کی منظوری دے دی تھی تاہم فی الوقت سول ایوی ایشن نے بھی نئی پروازیں چلانے سے انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ
گزشتہ روز سے کویت جانے والی ٹرانزٹ پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں جیسے کہ قاہرہ سے کویت ٹکٹوں کی قیمتیں 300 دینار اور 500 دینار کے درمیان ہیں جبکہ ٹرانزٹ میں انتظار کے گھنٹوں پر بھی منحصر ہے جس میں کچھ پروازوں میں 14 گھنٹے سے زیادہ کا ٹرانزٹ دورانیہ ہے۔ سفری اور سیاحت کے دفاتر کے مطابق قاہرہ کیلئے اگست کے پہلے ہفتے کے دوران متعدد ایئرلائنز پر ٹکٹیں پہلے ہی ختم ہوچکی ہیں اس دوران ملک آنے والے انٹرمیڈیٹ ہوائی اڈوں کا استعمال کریں گے۔
دفاتر نے بتایا کہ پروازوں کے دوران ملک میں آنے والی محدود نشستیں ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہیں اور آنے والے دنوں میں ٹکٹوں میں ممکنہ طور پر مزید اضافہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔