کویتاردونیوز06 جنوری: حکومتی ترجمان نے کہا کہ "کورونا ایمرجنسی کمیٹی” نے وزراء کونسل کو کئی سفارشات پیش کی ہیں جن پر اگلے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کے سربراہ اور حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے بتایا کہ وزارتی کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی نے آج جمعرات کو کابینہ کو کئی سفارشات پیش کیں ہیں جن پر اگلے ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
المزم نے وضاحت کی کہ کمیٹی کا اجلاس آج سیف پیلس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی الصباح کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر خالد السعید کی آن لائن شرکت کے علاوہ تمام وزراء کی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے متعدد فیلڈ رپورٹس کا جائزہ لیا جن میں صحت کے حکام کی جانب سے مقامی طور پر کورونا وائرس کوویڈ19 کے وبائی امراض کے پھیلاؤ کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جہاں حال ہی میں ریکارڈ کیے گئے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے ہسپتالوں میں صحت کی صورتحال اور مختلف جگہوں پر ضروریات کے اطلاق پر فیلڈ رپورٹس کا مطالعہ کیا جبکہ کمیٹی نے تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کی وزارتوں کے رہنماؤں کی وضاحت بھی سنی۔
المزارم نے ذکر کیا کہ کمیٹی نے اپنی پیش کردہ رپورٹس کی بنیاد پر وزراء کی کونسل کو متعدد سفارشات پیش کیں جن پر وزراء کی کونسل کے اگلے اجلاس میں غور کیا جائے گا تاکہ وہ جو مناسب سمجھے اس پر فیصلہ کیا جائے۔