کویت اردو نیوز 26 ستمبر: کویت کی پبلک اتھارٹی برائے ہاؤسنگ ویلفیئر نے کم لاگت والے رہائشی منصوبے کے بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کا اعلان کیا جس میں 9,800 مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ "یہ منصوبہ دسمبر 2018 میں شروع ہوا تھا۔ ہر پلاٹ 200 مربع میٹر کا ہو گا۔
اتھارٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ” اس منصوبے میں 250,000 گیلن کی گنجائش والا پانی کا ٹینک ہے جس میں زیر زمین پانی کو بھرنے کے لیے کنواں ہے اس کے علاوہ پاور اسٹیشن اور ٹرانسفارمرز بھی ہیں۔ جہرہ سے 16 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کم لاگت کا ہاؤسنگ پراجیکٹ تیما اور صلیبیہ میں عارضی مکانات کی جگہ لے گا”۔ خدمات، مکانات اور عمارتوں کے لیے تین ٹینڈر جاری کیے جائیں گے جن میں تین کنڈرگارٹن، 10 پرائمری اسکول، چھ سیکنڈری اسکول، آٹھ انٹرمیڈیٹ اسکول، 14 مساجد، دو جامع مساجد، آٹھ مین پاور اسٹیشن، فائر اینڈ ایمبولینس اسٹیشن، لڑکیوں کے لیے ایک مرکز سنٹر، تین پبلک پارکس، دو پرائیویٹ اسکول، تین قرآنی ادارے، ایک حفظ قرآن خانہ،
دو پولیس اسٹیشن، دو گیس برانچز، مقامی بینکوں کی چار برانچیں اور ایک عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کا مرکز شامل ہیں۔ اس علاقے میں ایک خصوصی صحت مرکز، ایک پبلک کلینک، ایک ٹیلی فون ایکسچینج، ایک مرکزی بازار، مردوں اور عورتوں کے لیے شادی ہال، ایک کمیونٹی ڈویلپمنٹ
سینٹر، ایک سماجی مرکز، ایک سرکاری کمپلیکس، ایک زکوٰۃ ہاؤس، ایک گیراج، پانی صاف کرنے کا پلانٹ، سیوریج اسٹیشن، میٹھے پانی کے ٹاورز اور ریت کی تجاوزات کو روکنے کے لیے 138,500 مربع میٹر کے علاقے کی گرین بیلٹ بھی ہوں گے۔