کویت سٹی 02 جون: کویت عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق منگل 2 جون سے بینکوں میں کام کا آغاز ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کویت بینکنگ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ وزراء کی کونسل کے جاری کردہ فیصلے کی بنیاد پر بینکوں کا کاروبار کل بروز منگل 2 جون سے دوبارہ شروع کیا جائے گا جبکہ بینک اپنی پہلے سے اعلان کردہ شاخوں کو دوبارہ کھولیں گے جیسا کہ ملک میں مکمل پابندی عائد ہونے سے قبل کام کررہے تھے۔
بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک انفرادی اور کارپوریٹ صارفین کو سروسز دیں گے اسکے علاوہ بینک اپنی تمام بینکاری خدمات کو اپنے صارفین تک الیکٹرانک سہولیات کے ذریعے بھی فراہم کرتے رہیں گے جس میں مقامی طور پر فنڈز ٹرانسفر، بیرون ملک ٹرانسفر اور اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعہ نقد رقم کی فراہمی کے علاوہ کسٹمر سروس نمبر پر صارفین کی شکایتیں درج کرنا شامل ہیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز
Related posts:
کویت: ریاستی علامات پر مبنی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد
کویتی ماہر موسمیات نے ملک میں بارش کی پیشنگوئی کر دی
کویت: حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیة کا امیر کویت سے ٹیلیفون پر رابطہ، مسئلہ فلسطین پ...
دنیا کے گرم ترین علاقوں کی فہرست میں کویت دوسرے نمبر پر آگیا
ٹڈی دل کھانے کے فوائد اور کویت میں اس کی قیمت سامنے آ گئی
کویت میں کورونا کیسوں کی اپڈیٹ لسٹ
کویت وزیر داخلہ کا اقامہ خلاف ورزی کرنے والوں کو مزید مہلت دئیے جانے کا اعلان
کویت میں آئندہ گاڑیوں کی پاسنگ کیسے ہو گی مکمل طریقہ کار سامنے آ گیا