کویت اردو نیوز 30 جنوری: فروری کے مہینے میں قومی تعطیل کی تقریبات کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، کویت میونسپلٹی نے سرکاری عمارتوں اور مرکزی سڑکوں کو ریاستی جھنڈوں سے سجانے کا ایک مربوط منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
فلیگ اینڈ ڈیکوریشن کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کو کئی سرکاری سہولیات اور مرکزی سڑکوں کے علاوہ بیان پیلس، کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایئرپورٹ روڈ، پانچویں رِنگ روڈ، پہلی اور
دوسری رِنگ روڈ، جہرہ سرکل، صفات اسکوائر اور مبارکیہ پر ریاستی پرچم لہرانے کا عمل شروع کرتے ہوئے فیلڈ ٹیمیں تشکیل دیں۔ اگلے ہفتے سے کیمل ریسنگ کلب، ملک تمام گورنریٹس کی سرکاری عمارتوں،
الغزالی روڈ، تیونس روڈ، بیروت روڈ، خلیج عرب، فورتھ رِنگ روڈ اور ملک کی دیگر سڑک و پلوں پر قومی دنوں کی آمد کی مناسبت سے جھنڈے لہرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ میونسپلٹی نے یکم فروری کو پرچم اسکوائر پر ریاستی پرچم لہراتے ہوئے سرکاری جشن کے لیے مقرر کیا ہے۔