کویت اردو نیوز 02 فروری: کویتی پرچم کشائی کی تقریب بدھ کے روز بیان پیلس میں امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی سرپرستی میں، ان کے نمائندے، ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر قومی اسمبلی کے سپیکر احمد عبدالعزیز السعدون، وزیر اعظم شیخ احمد النوف الاحمد الصباح اور اعلیٰ ریاستی حکام نے بھی شرکت کی۔
امیر کویت کے نمائندے کا قافلہ پنڈال پر پہنچا اور فوج، پولیس اور نیشنل گارڈ کے جوانوں نے ان کا 21 توپوں کی سلامی سے پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد امیر کویت کے نمائندے نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔
دوسری جانب کویت کے چھ گورنروں نے گزشتہ روز بدھ کو ملک کے 62 ویں قومی دن اور 32 ویں یوم آزادی کے مہینے کی آمد کے پیش نظر پرچم کشائی کی تقریبات کا آغاز کیا۔
فروانیہ کے گورنر شیخ مشعل الجابر العبداللہ الصباح نے کویت نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرچم کشائی کی تقریبات آباؤ اجداد کے بتائے گئے راستوں کو جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کی علامت ہیں۔
قومی اور آزادی کے دن ان کامیابیوں (چاہے مقامی ہوں یا بین الاقوامی سطح پر) کو یاد کرنے کا ایک موقع ہیں جو کویت نے گزشتہ برسوں میں حاصل کی ہیں چاہے۔
مبارک الکبیر کے گورنر ریٹائرڈ میجر جنرل محمود بوشہری نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات اس ملک سے تعلق اور وفاداری کے جذبے کو زندہ کرتی ہیں۔
الاحمدی گورنر شیخ فواز خالد الصباح نے اپنی تقریر کے دوران اپنے آباؤ اجداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے آباؤ اجداد کی قربانیاں ہی ہیں جنہوں نے کویت کو ایک ایسا ملک بنایا جس پر ہم آج فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے دانشمندانہ قیادت کی رہنمائی میں ریاست کو مزید امن، خوشحالی اور سلامتی کی خواہش کا اظہار کیا۔
حولی اور عاصمہ کے گورنر نے 2023 کے قومی دنوں کی تقریبات کے آغاز کی نشاندہی کرتے ہوئے پرچم لہرایا
گورنر حولی اور العاصمہ کے قائم مقام گورنر علی الاسفار نے ایک تقریر میں کہا کہ اس دن کی اہمیت لوگوں کے اتحاد اور یکجہتی کو تقویت دینے میں ہے۔
تمام گورنرز نے اس خوشی کے موقع پر امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح، ولی عہد کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور کویتی عوام کو مبارکباد دی۔ تقریب میں سرکاری افسران کی فیملیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ۔