کویت اردو نیوز 20 مارچ: کویت کی جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آگہی کے شعبے میں کام کرنے والے افسر میجر عبداللہ ابو الحسن نے اگلے ہفتے سے الیکٹرانک طور پر مبنی جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا۔
ابو الحسن نے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ یہ قدم وزارت داخلہ کی جانب سے الیکٹرانک ترقی کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کی خواہش اور جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی خواہش کے مطابق ہے کہ وہ اپنے کام کو اپگریڈ کرے اور شہریوں و رہائشیوں کو الیکٹرانک طور پر خدمات فراہم کریں۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کاغذی مخالفہ دینے کی بجائے الیکٹرانک طور پر مبنی مخالفہ عائد کرنے کا طریقہ کار نافذ کر رہی ہے جس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جرمانہ عائد کرنے کے اس الیکٹرانک طریقہ کار کو اگلے ہفتے سے نافذ کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس آفیسر کسی بھی فرد پر جرمانہ اپنی وائرلیس ڈیوائس کے ذریعے جاری کرے گا جسے وہ
میجر عبداللہ ابو الحسن
اپنی ڈیوٹی کے دوران استعمال کرتا ہے جبکہ جرمانہ خلاف ورزی کرنے والے شخص کو "easy” ایپلی کیشن یا موبائل ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ملے گا۔
میجر ابو الحسن نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر بہت سے ایسے منصوبے بھی ہیں جو جلد ہی سامنے آئیں گے اور شہریوں و رہائشیوں کو الیکٹرانک طور پر پیش کیے جائیں گے جبکہ کاغذی کارروائیوں کو ختم کیا جائے گا۔