کویت اردو نیوز 15 نومبر: 34 ممنوعہ ممالک کے حوالے سے خبر مقامی معیشت کے لئے امید کی کرن ہے۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ الرای کی شائع کردہ اشاعت جس میں صحت کے حکام کی ضرورت کے مطابق ایک دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد ملک سے باہر پھنسے ہوئے 34 ممالک کے شہریوں کو داخلے کی اجازت ہے دستاویز کے مطابق وہ صحت کے تقاضوں پر عمل پیرا ہوں جن میں پی سی آر چیک اور لازمی ادارہ جاتی قرنطین شامل ہے۔
فیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ٹریول کمپنیوں کے سربراہ محمد المطائری نے کہا کہ یہ خبر ایک بار پھر مقامی معیشت کی رگوں میں خون پمپ کررہی ہے۔ تارکین وطن کی واپسی بہت سارے معاشی شعبوں کو زندہ کرے گی جو کورونا بحران کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ان میں اہم سیاحت، سفر، ہوا بازی، ہوٹلوں، صنعتوں اور تکمیلی سرگرمیوں جیسے رٹیل اسٹیٹ اور فوڈ سروسز شامل ہیں۔
المطیری نے روزنامہ کو بتایا کہ سیاحت اور ٹریول سیکٹر کی کمپنیوں نے ‘ممنوعہ’ ممالک سے واپس آنے والوں کے لئے پیکیج کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں جو کہ ان کی ضروریات کے مطابق وزارت صحت کے ذریعہ طے کی جائے گی۔
المطائری نے بتایا کہ سب سے پہلے ائیر ٹکٹ کی قیمت کی لاگت طے کی گئی ہے جو ہر ایک ملک کے لئے مختلف قیمت کا ہوگا تاہم مشرق وسطٰی کے مسافروں کے لئے اوسط ٹکٹ کی قیمت 70 دینار ہوگی جبکہ متعدد ایشیائی ممالک کے لئے یہ ہی ٹکٹ 110 دینار ہوگا۔
پیکیج کے دوسرے اخراجات میں "پی سی آر” ٹیسٹ ہے جس کی قیمت 50 دینار سے لے کر 80 تک ہوگی جبکہ پی سی آر کا معاوضہ ہوائی ٹکٹوں یا ہوٹلوں کے قرنطین کی قیمت میں شامل ہونے کا امکان اور ہوائی اڈے سے نجی نقل و حمل کی اوسط لاگت جو 5 دینار کے لگ بھگ ہے اور ہو سکتا ہے کہ 10 دینار تک پہنچ جائے اگر ہوٹل اپنی ٹرانسپورٹ مہیا کریں یا مقامی کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں۔
المطائری نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ہوٹل میں ادارہ جاتی قرنطین کی اوسط قیمت کا انحصار وطن واپس آنے والوں کی خواہش پر ہے۔ ہوٹل کے اپارٹمنٹس کی اوسط لاگت فی رات 15 دینار ہے یعنی طبی قید کی مدت پوری کرنے والا مسافر 105 کل دینار ادا کرے گا جبکہ اس لاگت میں کمی واقع ہوسکتی ہے اگر دو افراد یا کنبے ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹلوں میں ٹھہرنا تھوڑا سا مہنگا پڑ سکتا ہے کیونکہ کمرے کے لئے اوسطا سب سے کم قیمت 20 دینار ہے جو کہ کھانے کی سہولت کے ساتھ 100 دینار پڑسکتا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہوٹل کے اپارٹمنٹس میں کھانے کی سہولت آسان ہو گی کیونکہ صارفین قرنطین چھوڑے بغیر کھانا آڈر پر منگوا سکتے ہیں۔
پہلا پیکیج جو کم لاگت کا ہوگا اس میں ہوائی ٹکٹ، پی سی آر ٹیسٹ، ائیرپورٹ کی ٹراسپورٹیشن، ہوٹل میں قیام اور سات دن کے قرنطین میں کھانے کی سہولت کے ساتھ 255 دینار کا ہوگا تاہم یہ ہی پیکیج مشرق وسطیٰ یا بھارتی اسٹیٹس سے آنے والوں کے لئے 300 دینار ہوگا۔
المطائری نے زور دے کر کہا کہ اس لاگت میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے جیسا ٹرانزٹ پیکیجز کے ساتھ ہوا تھا تاہم فی الوقت مارکیٹ میں رہنے کے لئے شروع میں مختلف طریقہ کار پر عمل در آمد ممکن ہے۔