کویت اردو نیوز 01 اپریل: سول سروس کمیشن نے دوران رمضان کام کے اوقاف کار متعین کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق سول سروس کمیشن نے اپنا ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات کار ساڑھے چار گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ "رمضان کے مقدس مہینے کے دوران عوامی اداروں میں کام کرنے کا وقت ساڑھے چار گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے” اس بات کا اعلان سول سروس کمیشن (سی ایس سی) نے آج جمعرات کو ایک سرکلر میں کیا۔
بیان میں مزید واضح کیا گیا کہ موجودہ صورتحال کے تحت صحت کے اقدامات کا مشاہدہ نہایت ضروری ہے تاہم متعدد عوامی ادارے جیسے وزارت صحت ہر کام کی نوعیت اور تقاضوں کے پیش نظر اپنے کام کا شیڈول طے کرسکتی ہیں۔
سول سروس کمیشن (سی ایس سی) نے کابینہ کے ذریعہ منظور شدہ سرکاری ملازمین کے لئے ریکوری کے منصوبے کا حوالہ دیا اس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ادارے کام کے اوقات کار کے پابند ہونے کے بجائے "لچکدار” کام کے اوقات کار پر عمل درآمد جاری رکھ سکتے ہیں۔