کویت اردو نیوز 21 اپریل: دہلی سے کویت آنے والے بھارتی شہری کی چرس کے 79 ٹکڑے اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز کی عمومی انتظامیہ نے کویت میں 1.9 کلو گرام ماریجوانا ویکس اور 79 چرس کے ٹکڑے سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جو کہ کینیڈا سے آنے والے ایک پارسل جبکہ دوسری کھیپ بھارت سے آنے والے ایک مسافر کے سامان میں تھی۔ کسٹم حکام نے دہلی سے کویت آنے والے ایک بھارتی مسافر کے سامان کا معائنہ کیا جس میں سے انہیں چرس کے 79 ٹکڑے ملے۔ مزید تفتیش کے لئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو کینیڈا سے پارسل موصول ہونے کے بعد گرفتار کیا جس میں 1.9 کلوگرام ماریجوانا ویکس تھی۔ اس میں بتایا گیا کہ انسپکٹرز نے وزارت داخلہ ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا جس کے اہلکاروں نے اسے پارسل لینے کی اجازت دینے کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیا۔