کویت اردو نیوز 07 مئی: عیدالفطر کے دوران کویت کے سینما گھروں میں 9 فلمیں دکھائی جائیں گی۔
روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر کے دوران عوام کی تفریح کی غرض سے سینسکیپ کو دوبارہ کھولا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے کئی پہلوؤں پر غوروفکر جاری ہے۔ سینسکیپ کے ترجمان شیخ دوائج الخلیفہ الصباح نے روزنامہ الرای کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ عید کے دوران 9 فلمیں دکھائی جائیں گی تاہم صحت کے حکام سے شو کے اوقات کا تعین کرنے کے لئے ہم آہنگی جاری ہے اور وزارت کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔
سینسکیپ کے ترجمان شیخ دوائج الخلیفہ الصباح نے اپنے بیان میں کہا کہ “(سنسکیپ) بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز سینما کی کرسیوں پر بیٹھ کر پاپ کارنز وغیرہ سے لطف اندوز ہوتے ناظرین کے لئے بہترین اور جدید ترین فلموں کا انتخاب کرنے کے خواہاں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ عوام اپنی پسندیدہ فلم دیکھیں کیونکہ ہم بڑے پیمانے پر عوامی ردعمل کی توقع کررہے ہیں۔ عوام کورونا وائرس کی وجہ سے معطلی کے فیصلے کے ایک سال بعد سینما گھروں کا دوبارہ رخ کرے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ “جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ ہم فلموں کے انتخاب میں تنوع کے خواہاں تھے جیسا کہ ان منتخب فلموں میں (The Station) کے عنوان سے ایک کویتی کارٹون فلم کے ساتھ ایک عربی فلم مشہور مصری کامیڈین اور دیگر کاسٹ کے ساتھ (Dido) کے عنوان سے ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور مصری فلم (Ahmed Notre Dame) کے عنوان سے ہے۔ بالی ووڈ شائقین کے لئے ایک ہندوستانی فلم جس میں سلمان خان اداکاری کر رہے ہیں (Radhi) کے نام سے اور تین غیر ملکی سنسنی خیز فلمیں (Godzilla) ، (Mortal kombat) اور (Demon slayer) کے علاوہ (Wrath of Man) اور (Mauritanian) بھی دکھائی جائیں گی۔
الخلیفہ نے بیان کے اختتام پر کہا کہ "کویت میں ساتویں فن کی بحالی کے لئے مشترکہ تعاون کے لئے سینما بورڈ آف ڈائریکٹرز (سنسکیپ) کے تمام ممبروں کے ساتھ ساتھ وزارت صحت اور اطلاعات کے کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے آج کویت کی عوام دوبارہ معمول کی زندگی کی جانب لوٹ رہی ہے۔