کویت اردو نیوز 25 جولائی: وزارت صحت کی عوام کو سخت وارننگ جاری، ملک میں دی جانے والی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت ہر اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو ویکسین سے متعلق غلط معلومات شائع یا اس کی ترویج کرے گا اور دوسروں میں ویکسین حاصل کرنے کے لئے خوف و ہراس پیدا کرے گا۔ وزارت صحت ایسے کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کرے گی جس سے معاشرے کے افراد اور ملکی صحت کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ کویت میں استعمال ہونے والی اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی تاثیر محفوظ ہے اور ویکسین تمام عالمی معیارات کے مطابق ہیں۔ مجاز اتھارٹیز قانونی اقدامات اٹھانے کے لئے سوشل میڈیا اور اس سلسلے میں دیگر مواصلاتی چینلز پر پھیلی تمام افواہوں کی پیروی اور ان کی نگرانی کریں گے۔