کویت سٹی 27 جولائی: کویت ایئر ویز نے پاکستان اور بھارت سمیت 7 مزید ممالک کے لئے ریزرویشنز کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت ایئرویز نے اگست سے شروع ہونے والی 7 مزید بین الاقوامی مقامات کے لئے ریزرویشن کے آغاز کا اعلان کیا جس میں بھارت (ممبئی ، دہلی ، کوچی ، مدراس) ، پاکستان (لاہور) ، میونخ ، باکو ، عمان ، سراجیو اور قطر ہیں۔
اس بات کی تصدیق کویت ائیر ویز نے اپنے سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤنٹ پر کی۔
قبل ازیں دبئی ، لندن ، جنیوا ، بیروت، قاہرہ ، بحرین ، ترکی (استنبول ، بوڈرم اور ترزون) کو بکنگ کے لئے کھول دیا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 06 اسکولوں کے خلاف بڑی کارروائی
کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے وزراء کی کونسل کے فیصلے کے مطابق ہوائی اڈے کے بتدریج دوبارہ آغاز کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے کیونکہ یکم اگست سے پہلے مرحلے میں کویت ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آپریشنل گنجائش 30 فیصد ہوگی۔