کویت اردو نیوز 23 اگست: 6 ممنوعہ ممالک کی پروازوں کے لئے آپریٹنگ تاریخ طے کرنے میں جلدی نہ کی جائے: کویت کی وزارت صحت کا حکام سے مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے گذشتہ روز سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن میں منعقدہ ایک میٹنگ میں 6 ممالک سے آنے والی پروازوں کو ترتیب دینے کے لیے حالات ، معیارات اور کنٹرول کی ضرورت کو سب سے اہم اور اول ترجیح قرار دیا ہے کیونکہ متعلقہ 06 ممالک زیادہ خطرےوالےممالک کی فہرست میں موجود ہیں لہٰذا وزارتِ نے میٹنگ کے دوران ان ممالک کے لئے آپریٹنگ تاریخ طے کرنے میں جلدی نہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کا عمل درج ذیل طریقہ کار میں کامیاب ہونا چاہیے:
قومی ائیرلائن اور 6 ممالک میں کام کرنے والی ہوائی کمپنیوں کے درمیان آپریٹنگ حصص کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہئے اس کے علاوہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کی صلاحیت کے لیے اضافی "کوٹہ” حاصل کرنا ضروری ہے خاص طور پر مصر اور ہندوستان کے لئے جہاں سے سب سے ذیادہ مسافروں کی آمد متوقع ہے۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی کہ پروازوں کے آپریٹنگ شیڈول اور تقسیم کو اس ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔