کویت اردو نیوز 15 ستمبر: کویت کے معروف اور سب سے بڑے پل شیخ جابر برج سے لڑکی کی خودکشی کا دل خراش واقع، نگران کیمروں نے مناظر محفوظ کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین شہریت رکھنے والی جواں سالہ لڑکی نے شیخ جابر پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس دل سوز واقعے کے مناظر نگران کیمرے نے محفوظ کرلئے۔ ریسکیو اور سمندری فائر فائٹرز لڑکی کی لاش کو سمندر سے نکالنے میں کامیاب رہے۔ خودکشی کرنے والی لڑکی نے شیخ جابر پل کے اوپر سے چھلانگ لگا دی۔ لڑکی کی عمر 22 سال تھی جبکہ وہ وزارت تعلیم میں کام کرتی تھی۔ ذرائع کے مطابق جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے آپریشن روم نے ایک فوری پیغام ارسال کیا جس میں بتایا گیا کہ نگران کیمرے نے ایک لڑکی کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس نے اپنی گاڑی میں اپنا سامان چھوڑ کر خود
پل پر سے چھلانگ لگا دی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ فوری طور پر میرین فائر فائٹنگ اور میرین ریسکیو کشتیاں اس جگہ پر پہنچیں جہاں سے لڑکی کی خودکشی کی اطلاع موصول ہوئی تھی اور چند منٹ بعد فائر فائٹرز لڑکی کی لاش کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔
لاش کو فرانزک کے حوالے کیا گیا تاکہ لاش کی شناخت کی تصدیق کی جاسکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے ہی خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ خودکشی کے واقعات بلند عمارتوں سے چھلانگ لگانا ، پھانسی اور خود سوزی کے درمیان مختلف ہوتے ہیں اس کے علاوہ دیگر طریقے جیسے شریانوں کو کاٹنا یا جلانا بھی خودکشی کے طریقہ کار کے طور پر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔