کویت اردو نیوز 16 نومبر: تنخواہ میں 500 کویتی دینار میں اضافے سے 1,000 سے زائد شہری و غیرملکی ڈاکٹر مستفید ہوں گے۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے 01 جولائی 2021 سے سرکاری صحت کی سہولیات میں انتہائی نگہداشت، اینستھیزیا اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے کویتی اور غیر ملکی ڈاکٹروں کی ماہانہ تنخواہ میں 500 دینار ‘خصوصی’ اضافہ ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ روزنامہ نے صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 1000 سے زائد کویتی اور غیر ملکی ڈاکٹر تنخواہ میں اضافے سے مستفید ہوں گے۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ یہ اس وقت ہوا جب سول سروس کمیشن نے مذکورہ زمرے میں ہر ایک ڈاکٹر کو خصوصی ماہانہ اضافہ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ یہ جامع ماہانہ تنخواہ کے اصول کے تمام
آئٹمز کے علاوہ ہے جو لاگو ہے۔ دریں اثنا روزنامہ القبس کے معتبر ذرائع نے بتقیا کہ سرکاری ملازمین کو الاؤنس دینے کے لیے کنٹرول کا ایک نیا سیٹ جلد ہی منظوری کے لیے سول سروس کونسل میں پیش کیے جانے کی امید ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رجحان اخراجات کو ہموار کرنے کی حکومتی پالیسی کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جو کہ عوامی بجٹ میں مالیاتی خسارے سے مطابقت رکھتا ہے۔