کویت اردو نیوز 05 مئی: آسٹرا زینیکا ویکسین کی تیسری کھیپ 20 مئی سے 25 مئی کے درمیان کویت پہنچے گی۔
روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے ویکسین کی فراہمی میں تاخیر سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آسٹرا زینیکا ویکسین کا تیسرا بیچ 20 مئی سے 25 مئی کے درمیان ملک میں پہنچنے والا ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ وزارت صحت اپنی تمام تر ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہا ہے۔ ویکسین کے حصول میں تاخیر دواساز کمپنی کی طرف سے ہے جبکہ فائزر ویکسین کی کھیپ باقاعدگی سے ہفتہ وار بنیاد پر وقت پر کویت پہنچتی ہیں۔
کوویڈ 19 ویکسین کمیٹی کی ایک رکن ڈاکٹر مونا الاحمد نے وضاحت کی کہ ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کی صورت میں وزارت نے ایک ایکشن پلان اور ایک مربوط پروٹوکول تیار کیا ہے۔
Related posts:
کویت: بائیو میٹرک فنگر پرنٹس نہ کروانے سے کیا کیا مشکلات ہو سکتی ہیں؟
کویت: حولی کورٹس" کمپلیکس کے لیے کثیر المنزلہ کار پارکنگ کی تعمیر
کویت: نشے کے عادی شخص نے بینک میں گاڑی دے ماری
فیس بک اور ٹک ٹاک ایک بار پھر سے کویت میں نمبر ون پر آ گئے
کویت: نائب وزیراعظم کا فائر فورس آپریشنز روم کا دورہ
کویت سے عمرہ سفر کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا انکشاف
ٹیکسی سروس کو 32 ملین دینار کا نقصان
آزاد کبوتروں کا شکار کرنے والا کویتی شہری خود شکار ہو گیا
ذرائع:
الرای