کویت اردو نیوز 20 دسمبر: کویت کی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جس نے بھی 9 ماہ قبل کویت کی ریاست کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی منظور شدہ مکمل خوراک حاصل کی ہے اسے ادھورا تصور کیا جائے گا جب تک کہ اسے منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہ مل جائے۔ فیصلے کا اطلاق 02 جنوری 2022 بروز اتوار سے کیا جائے گا۔ ملک آنے والوں کے لیے مندرجہ ذیل شرائط پر عمل کیا جائے گا:
- کویت پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا جس میں یہ بتایا جائے کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے پاک ہیں۔
- کویت پہنچنے کے بعد 10 دن کے لیے ہوم قرنطین کا اطلاق ہو گا جبکہ 10 دن کا ہوم قرنطین ختم کرنے کے لئے ملک میں داخل ہونے کے کم از کم 72 گھنٹے بعد پی سی آر ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے جس میں اس بات کی تصدیق ہوتی ہو کہ متعلقہ شخص وائرس سے پاک ہے۔
مندرجہ بالا فیصلے کا اطلاق اتوار 26 دسمبر 2021 سے ہو گا۔ تعاون کے لئے سفر کو صرف ضرورت کے معاملات تک محدود رکھنے اور صحت کی ضروریات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
Related posts:
کویت: بھارتی ساتھی خادمہ کے قتل کے جرم میں ایتھوپیائی خاتون کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی
کویت میں سخت چیکنگ جاری، 4 ہزار کے قریب تارکین وطن ڈی پورٹ کردیئے گئے
کویت نے فیملی اور وزٹ ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی
کویتی وزیر نے غیرملکیوں کے اقاموں سے متعلق عندیہ دے دیا
کویت: پارٹ ٹائم کام کرنے کی فیس کیا ہو گی؟ تفصیلات جاری
کویت میونسپلٹی نے رات 12 بجے دکانیں بند نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات اٹھانے شروع کردیئے
فوڈ ہوم ڈیلیوری کرنے والے افراد کے لئے اہم ہدایات جاری
عالمی بحران کے باوجود کویتی دینار دنیا کی مضبوط ترین کرنسی قرار