کویت اردو نیوز: کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (PAM) نے سہل پلیٹ فارم کے ذریعے پارٹ ٹائم ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے سروس شروع کر دی ہے۔ یہ اس طریقہ کار کا حصہ ہے جس کا مقصد افرادی قوت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے لیبر مارکیٹ کو تیار کرنا اور آجروں کے لیے کویت میں پہلے سے موجود کارکنوں سے فائدہ اٹھانے کے عمل کو آسان بنانا ہے جو آبادیاتی عدم توازن کے مسئلے کو حل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
پارٹ ٹائم ورک پرمٹ حاصل کرنے کی شرائط اور فیسیں درج ذیل ہیں:
- اصل کفیل کی منظوری
- زیادہ سے زیادہ پارٹ ٹائم کام چار گھنٹے ہے سوائے کنٹریکٹنگ سیکٹر کے،
- متعلقہ فیس کی ادائیگی: ایک ماہ کے لیے 5 دینار، 10 دینار تین ماہ کے لیے، 20 دینار چھ ماہ کے لیے اور 30 دینار ایک سال کے لیے۔
دوسری طرف شہریوں کو ان شرائط اور فیسوں سے استثنیٰ حاصل ہے۔ وہ مسابقت کے تحفظ کے قوانین کے مطابق اصل آجر کی منظوری کے ساتھ جز وقتی کام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الجابر الصباح نے ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کسی تیسرے فریق کے ساتھ جز وقتی (پارٹ ٹائم) ملازمت کی اجازت دی گئی تھی جس کے لئے اصل کفیل کی منظوری لینا لازم قرار دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: کویت میں پارٹ ٹائم کام کرنے کے لئے اجازت دے دی گئی
فیصلے کے مطابق، کویت میں رہنے والا کوئی بھی شخص کسی دوسرے کفیل کے لیے پارٹ ٹائم کام میں روزانہ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کام کر سکتا ہے، بشرطیکہ وہ افرادی قوت کے لیے پبلک اتھارٹی سے پارٹ ٹائم ورک پرمٹ حاصل کرے۔ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کی وجہ سے ٹھیکیداری کا شعبہ پر روزانہ کام کرنے کے لیے گھنٹوں کی حد لاگو نہیں ہوتی۔