کویت اردو نیوز 02 جنوری: تمام شہریوں و رہائشیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ جب تک ضروری نہ ہو اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق آج اتوار وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے اپنی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ضرورت کے علاوہ گھروں سے نہ نکلیں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا کو ایک پریس بیان میں وزارت نے سڑک استعمال کرنے والوں پر زور دیا خاص طور پر وہ لوگ جو اس وقت کیمپوں میں ہیں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور ان سے درخواست کی کہ کسی بھی قسم کے پریشانی کی صور میں ہنگامی فون "112” یا سول ڈیفنس آپریشنز سیکورٹی یا ٹریفک امداد کے لیے 1804000پر کال کریں۔
مزید پڑھیں: الغزالی ٹنل بارش کے باعث بند، امدادی کارروائیاں جاری
انہوں نے سمندری سفر کرنے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے پر کوسٹ گارڈ آپریشنز کے ہنگامی نمبر (1880888) پر رابطہ کریں۔