کویت اردو نیوز 07 فروری: کویت جعلی نوکرانیوں کا دفتر بنا کر غیر اخلاقی حرکات کرنے والا بھارتی گرفتار جبکہ ایک بھارتی شہری کو منشیات کا کاروبار کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
کویت میں غیر قانونی طور پر رہنے والے ایک بھارتی شہری کو منشیات پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جو خود کو فاسٹ فوڈ ڈیلیوری ورکر ظاہر کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکام کو ایک مشکوک شخص کے بارے میں اطلاع ملی جو موٹر سائیکل پر فاسٹ فوڈ فراہم کرتا تھا۔ فوری طور پر مجرمانہ تفتیشی ٹیم نے اس کی نگرانی شروع کر دی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ فاسٹ فوڈ نہیں بلکہ منشیات فراہم کرتا تھا۔ ملزم کو منشیات کے پیکٹوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو کہ وہ اس منشیات کو فروانیہ پہنچانے جا رہا تھا۔ اسے قانونی اقدامات کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا۔
دوسری خبر کے مطابق فائر فائٹرز ایک افریقی گھریلو ملازمہ کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے جس نے اپنے کفیل کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے اپنے کفیل کے گھر کی دوسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ وزارت داخلہ کے آپریشن روم کو ایک شہری کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی گھریلو ملازمہ بالکونی سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے۔ جنرل فائر فائٹنگ فورس کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور پہنچنے پر انہوں نے نوکرانی کو عمارت کے کنارے پر پایا۔
چونکہ اس تک پہنچنا مشکل تھا لہٰذا فائر مین نے بچاؤ کی سیڑھی کا استعمال کیا اور اس کے قریب پہنچے اور اسے اپنی زندگی ختم نہ کرنے پر آمادہ کیا۔ سیکیورٹی حکام کے پاس بھیجے جانے کے بعد اس نے یہ کہہ کر اپنی کارروائی کا جواز پیش کیا کہ وہ اپنے اسپانسر کے ساتھ تنازع میں تھی اور وہ ناراض تھی۔ اس کے خلاف ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تیسری خبر کے مطابق وزارت داخلہ نے مھبولہ کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں غیر اخلاقی حرکات کرنے والی 4 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ریزیڈنس افیئرز کے تفتیشی محکمے نے بھارتی شہریوں کے زیر انتظام جلیب الشیوخ کے علاقے میں جعلی نوکرانیوں کے دفاتر پر چھاپہ مارا اور 4 خواتین کو گرفتار کر لیا جو اپنے کفیلوں سے مفرور تھیں۔ دریں اثناء پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر 12 ایشیائی باشندوں کو رہائش اور لیبر قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔