کویت اردو نیوز 10 مارچ: کویت کی وزارت داخلہ نے صبح سویرے جلیب الشیوخ کے علاقے میں ایک کمرے میں ایک بچے کی لاش کی اطلاع دی۔
افریقی ریاست Côte d’Ivoire سے تعلق رکھنے والی ایک افریقی خاتون نے موقف اختیار کرتے ہوئے بیان دیا کہ بچہ شادی کے بعد پیدا ہوا تھا اور وہ مر گیا تھا اس نے بچے کو مارنے یا نظر انداز کرنے سے انکار کیا۔ عورت کو جلیب پولیس اسٹیشن میں حراست میں لے لیا گیا اور موت کی وجہ جاننے کے لیے بچے کی لاش کو فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ان غیر ملکیوں کی شناخت تلاش کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے جن کے ساتھ اس کے ممنوعہ تعلقات تھے۔ دوسری دل دہلا دینے والی خبر میں دو بد بخت بہنوں نے اپنی ہی ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ کویت میں دوحہ کے علاقے
بلاک 4 میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جہاں جھگڑے پر دو بیٹیوں نے اپنی ہی ماں کو چھریوں کے بے درپے وار کر کے اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔ قتل کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی اہلکار دوحہ کے علاقے میں جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں ایک خاتون کی لاش ملی جس پر
کئی وار کیے گئے تھے اور اس سے گناہ کو چھپانے کے لیے مقتولہ کا سر کچن میں کچرے کے تھیلے کے اندر بندھا ہوا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے ایک ہی گھر سے دو لڑکیوں کو گرفتار کیا جنہوں نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا۔ ماں اور اس کی بیٹیاں بدون ہیں۔ قبل ازوقت دونوں لڑکیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے پبلک پراسیکیوشن آفس کے حوالے کر دیا گیا۔